October 31, 2026

*سکھر (ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں):** سکھر کی تاجر برادری نے 6

Screenshot_2026-10-31_191013.116

*سکھر (ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں):** سکھر کی تاجر برادری نے 6 نومبر کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی فرنیچر ایکسپو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےاس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں تاجر سپریم کونسل آفس سکھر میں انجمن تاجران فرنیچر اتحاد سکھر کے صدر حاجی محمد یوسف اور جنرل سیکریٹری محمد فیصل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقامی فرنیچر تاجر پورا سال محنت کرکے کاروبار چلاتے ہیں اور بھاری کرایوں، بجلی کے بلوں ٹیکسوں اور ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات برداشت کرتے ہیں لیکن ایکسپو کے نام پر منعقد ہونے والی سرگرمیوں سے ان کے کاروبار اور معاشی مفادات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایکسپو یا کاروباری سرگرمیوں کے مخالف نہیں، تاہم ایسی سرگرمیوں کے لیے واضح پالیسی، قانونی ضابطہ اخلاق اور تمام کاروباری اداروں کی مکمل تصدیق ضروری ہےان کا کہنا تھا کہ 6 نومبر کو سکھر میں ہونے والی فرنیچر ایکسپو میں سکھر کی مقامی فرنیچر تاجر برادری شرکت نہیں کرے گی اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپو کے درمیان کم از کم دو ماہ کا وقفہ رکھا جائے مقامی تاجروں کو 30 سے 40 فیصد نمائندگی دی جائے جبکہ ایکسپو میں 40 سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے دعووں، فرنیچر کے معیار قیمتوں، وارنٹی اور واپسی کی شرائط کو بھی شفاف بنایا جائےپریس کانفرنس میں تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی شفیع محمد عباسی، جنرل سیکریٹری لکی ممتاز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے انجمن تاجران فرنیچر اتحاد کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے6 نومبر کو ہونے والی فرنیچر ایکسپو کو ملتوی کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مقامی تاجروں کے حقوق اور کاروباری مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے