November 1, 2026

ہارون آباد()پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ترقی کی نئی مثال قائم ہو رہی ہے : میاں عالم داد لالیکا

IMG-20251205-WA0488

ہارون آباد()پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ترقی کی نئی مثال قائم ہو رہی ہے : میاں عالم داد لالیکا

پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شاندار قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔مریم نواز شریف پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جرات مند، وژنری اور عوام دوست رہنما ہیں جنہوں نے قلیل عرصہ میں تاریخی اقدامات کرکے پورے صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ،سدا بہار ایم این اے بہاولنگر، میاں عالم داد لالیکا نے محمد عمران کھوکھر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب منڈی مدرسہ(رئیس اعظم نتھوڈھاکہ) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات، امن و امان کی مضبوط صورتحال اور کسان دوست پالیسیوں نے پنجاب کے ہر طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کاشت کاروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکےان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی، خدمت، شفافیت اور عوامی مسائل کے حل کا مرکز بن چکا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر عوامی فلاح پر مبنی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدوں پر کاربند ہے اور اگلے چند ماہ میں ترقی کے مزید دروازے کھلیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو پنجاب کو جلد ہی ایک رول ماڈل صوبے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔