ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین (PPM) نے بہاولپور میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین (PPM) نے بہاولپور میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
آر پی او غازی محمد صلاح الدین (PPM)کی آج آر پی او آفس بہاولپور آمد ہوئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ایس پی لیگل ریجن محمد خان، ایس پی آر آئی بی حسن رضا، ڈی ایس پی/اے ڈی آئی جی محمد یونس علی، ڈی ایس پی لیگل توقیر انور اور دیگر افسران نے اُن کا استقبال کیا۔
آر پی او بہاولپورنے آر پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا، اسٹاف سے ملاقات کی اور جاری انتظامی و پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت، شفافیت اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
آر پی او (PPM) نے کہا:
عوام کے جان و مال کا تحفظ، مسائل کا فوری و منصفانہ حل اور مظلوم کی داد رسی میری اولین ترجیحات ہیں۔ دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں۔