سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) کی جانب سے 5 دسمبر
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) کی جانب سے 5 دسمبر کو سکھر کے واکنگ ٹریک پر اسکل ایکسپو (فنی و ہنر مندی کی نمائش) منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ویلڈنگ، الیکٹرک، پلمبنگ، بیوٹیشن اور کمپیوٹر ٹریڈ کے طلبہ و طالبات ایکسپرٹ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔اس سلسلے میں سکھر ریجن کے اداروں میں طلبہ و طالبات کے ابتدائی مقابلے 4 دسمبر کو مکمل کیے جائیں گے۔ اسی حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (GVTI) سائیٹ ایریا سکھر میں ڈی ڈی او اعجاز احمد سارِیو کی نگرانی میں ویلڈنگ ٹریڈ پاس کرنے والے طلبہ کا ٹیسٹ لیا گیا، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو منتخب کیا گیا تاکہ وہ فائنل مقابلے کے امتحانات کی تیاری مزید بہتر طریقے سے کرسکیں۔ڈی ڈی او اعجاز احمد سارِیو نے ویلڈنگ ٹریڈ کے انسٹرکٹرز اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، مہارت اور لگن کے ساتھ اسکل ایکسپو میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے ساتھ ساتھ ادارے کا نام بھی روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسکل ایکسپو ایک مقابلہ جاتی پلیٹ فارم ہے، جہاں طلبہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، قابلیت اور عملی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے اسکل ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے STEVTA کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خاص، مینیجنگ ڈائریکٹر طارق منظور، ریجنل ڈائریکٹر سکھر غلام اصغر سہاڳ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فیاض علی اڄڻ اور STEVTA کی پوری مینجمنٹ کی کوششوں، محنت اور دلچسپی کو سراہا اور ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔