November 6, 2026

نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی۔

IMG-20261106-WA0206

نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی۔

چائے میں مہندی کا رنگ، فوڈ کلرز ملا کر مضر صحت چائے پتی تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز۔چائے میں مہندی کا رنگ، فوڈ کلرز اور شیرہ ملا کر مضر صحت چائے پتی تیار کرنے والا گروہ گرفتار۔اسسٹنٹ کمشنر فقیرآباد سمیعہ جبین کی طرف سے پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاؤن میں گھر کے اندر قائم غیر قانونی چائے پراسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا،جہاں سے بھاری مقدار میں مشتبہ مواد، مہندی کا رنگ، فوڈ کلرز، شیرہ اور تیار شدہ مضر صحت چائے پتی برآمد کرلی گئی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی چائے تیار کرنے والے گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد سمیعہ جبین نے کہا کہ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔