تعلقہ سامارو کے نائب صدر پیپلزپارٹی لال بخش خاصخیلی کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تعلقہ سامارو کے نائب صدر پیپلزپارٹی لال بخش خاصخیلی کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
عمرکوٹ ( رپورٽ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیپلزپارٹی تعلقہ سامارو کے نائب صدر لال بخش خاصخیلی کی والدہ کے انتقال پر ضلع عمرکوٹ کے سیاسی، سماجی، قانونی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نامور سماجی رہنما اور پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، معروف وکیل اظهر آرائیں، سجاد علی شیخ، عرفان بھائی، استاد محمد ابراہیم، رئیس منصور علی خان بلوچ، محمد رحیم کھوسو سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، برادری کے معزز افراد اور صحافی سامارو میں خاصخیلی ہاؤس پہنچے اور لال بخش خاصخیلی، ان کے بھائی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وفد نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ پاک اُن کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ لال بخش خاصخیلی ایک پہچانی جانے والی سماجی شخصیت ہیں، ان کی والدہ کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ پہنچا، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔