November 6, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سکھر کے علاقے گولیمار روڈ بلال کالونی کے رہائشی اعظم علی بھٹی نے سکھر پریس کلب کے

IMG-20251204-WA0253

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)سکھر کے علاقے گولیمار روڈ بلال کالونی کے رہائشی اعظم علی بھٹی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پہلے کراچی قائد آباد میں مقیم تھا اور وہیں روزگار کرتا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اس کے دوست صابر حسین بھٹی نے اسے روزگار کی غرض سے کراچی سے سکھر بلایا، جس پر اعظم علی اپنی اہلیہ اقراء اور بیٹے علی رضا کے ساتھ سکھر منتقل ہوا اور یہاں روزگار شروع کیا۔اعظم علی کے مطابق بعد ازاں صابر حسین نے اسے اپنا گھر کرائے پر لینے کا کہا، لیکن اسی معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران صابر نے اسے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی بیوی اور بچے کو لینے کے لیے دوبارہ صابر کے گھر پہنچا تو اس نے دعویٰ کیا کہ بچے کو کراچی بھجوا دیا گیا ہے، تاہم تصدیق پر معلوم ہوا کہ بچہ کراچی نہیں پہنچا۔ اس پر اسے شبہ ہوا کہ اس کی بیوی اور بچے کو زبردستی قید کیا گیا ہے۔اعظم علی بھٹی نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، انصاف دلانے اور اسے اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔