November 6, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کے نامور کالم نویس شاہنواز خان کی سالگرہ کی مناسبت سے عوامی

IMG-20261106-WA0150

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کے نامور کالم نویس شاہنواز خان کی سالگرہ کی مناسبت سے عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوءے ان کی سماجی، صحافتی، انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی شعبوں میں خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف یہ سلسلہ حسب سابق جاری و ساری رکھیں گے۔
نامور قلمکار شاہنواز خان ایک متحرک صحافی، کالم نگار، انسانی حقوق کے علمبردار، ماحولیاتی ماہر ، تربیت کار اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیت ہیں۔ وہ ایک بہتر، منصفانہ اور جامع معاشرے کے قیام کے لیے اپنی صلاحیتوں اور تجربات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سماجی و ترقیاتی شعبوں میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی، خوشیوں، کامیابیوں اور مزید عزت و کامرانی سے نوازے۔ ان کی زندگی کا نیا سال نئی امیدوں، مثبت سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا باعث بنے۔