November 6, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) اسٹار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی دوڑ کی نومنتخب باڈی کی پروقار

IMG-20261106-WA0205

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) اسٹار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی دوڑ کی نومنتخب باڈی کی پروقار تقریبِ حلف برداری نومنتخب عہدیداران کا سوسائٹی کی ترقی، ممبران کے حقوق کے تحفظ، آئین و بائی لاز پر عملدرآمد اور انتظامی شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اظہاراسٹار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی دوڑ کی نومنتخب باڈی کی تقریبِ حلف برداری پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں نومنتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھاتے ہوئے سوسائٹی کی ترقی، بہتری، ممبران کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کے انتظامی امور کو شفاف بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی دوڑ کی نومنتخب باڈی سے حلف سابق جنرل سیکریٹری سید نور شاہ نے لیا۔ حلف اٹھانے والے عہدیداران میں چیئرمین عبد الواحد بروہی، وائس چیئرمین غلام رسول رند، جنرل سیکریٹری سید عبد الحمید شاہ اور صدر معشوق علی واسواڻو شامل تھے۔

جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نومنتخب اراکین علی رضا شاہ، غلام حسین جھمٹ، پرویز شاہ، عطاء اللہ کرڑ اور سیف علی جٹ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر نومنتخب باڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوسائٹی کے آئین اور بائی لاز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ادارے کی ترقی و بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، انتظامی معاملات میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی اور تمام ممبران کے ساتھ بلاامتیاز مساوی سلوک کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

تقریب میں سابق عہدیداران اور سوسائٹی کے ممبران واحد بخش بروہی، ڈاکٹر عرض محمد گورچانی، محمد موسیٰ بروہی اور سینئر صحافی زوار سجاد حسین جمالی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔