November 6, 2026

عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)) .سامارو میں ایک بار پھر گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے میڈيا سینٹر سامار کی ٹیم نے ٹی او سیکنڈری آفس کا دورہ کیا—لیکن صاحب آج بھی موجود نہیں

IMG-20251204-WA0248

عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف))
.سامارو میں ایک بار پھر گھوسٹ اساتذہ کے حوالے سے میڈيا سینٹر سامار کی ٹیم نے ٹی او سیکنڈری آفس کا دورہ کیا—لیکن صاحب آج بھی موجود نہیں
سامارو میں گھوسٹ اساتذہ کے معاملے کی جانچ کے لیے جب میڈیا سینٹر سامارو کی ٹیم ٹی او سیکنڈری سامارو کے دفتر پہنچی تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ آفيسر صاحب آج بھی دفتر میں موجود نہیں
ذرائع کے مطابق ٹی او بوائز سیکنڈری اشفاق جوکیو سامارو مہینے میں صرف ایک سے دو مرتبہ دفتر آتا ہے، جبکہ باقی پورے مہینے صاحب مکمل طور پر ’’غائب‘‘ رہتا ہے
جن اساتذہ کو پابند کرنے کے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، وہی ذمہ دار افسر خود سب سے بڑا گھوسٹ نکلا!
اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ نوٹس لے گا کون؟
سامارو کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ سے مطالبہ ہے کہ اس اہم معاملے پر فوری نوٹس لیا جائے ۔ اور اس ٹی او بوائز سیکنڈری کے خلاف فورا کاروائی کی جائے