November 6, 2026

*محکمہ ہائی وے کی غفلت،پلی ٹوٹنے سے حادثات معمول بن گٸے*

IMG-20251204-WA0234

*محکمہ ہائی وے کی غفلت،پلی ٹوٹنے سے حادثات معمول بن گٸے*

میلسی (محمدمختارسولگی)محکمہ ہائی وے کے عملے کی مبینہ غفلت وہاڑی میلسی روڈ باغوچی والا کے مقام پر مین روڈ پر پلی ٹوٹ گئی پلی ٹوٹنے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہاڑی میلسی روڈ پہلے ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بڑھے بڑھے حادثات کو دعوت دیتے ہیں۔ مزید باغوچی والا کے مقام پر قائم یہ پلی کئی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھی جس کے متعلق محمکہ ہائی وے کے افسران کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہ لیا اور گزشتہ کئی دن سے پلی دونوں سائیڈوں سے ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن افسران نے ابھی تک اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا ۔شہریوں نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے اور وہاڑی میلسی روڈ باغوچی والا کے مقام پر ٹوٹی ہوئی پلی کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔