سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین نے رات گئے۔سیکیورٹی و امن و امان کی مجموعی
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین نے رات گئے۔سیکیورٹی و امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سب ڈویژن سٹی کے مختلف چیکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی حاضری، الرٹنس اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین نے رات دیر تک شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے چیکنگ پوائنٹس پر موجود نفری سے بات چیت کی اور انہیں موجودہ حالات کے تناظر میں ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کیں۔اے ایس پی سٹی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال ہر حال میں یقینی بنائیں، چیکنگ اور گشت کے عمل میں مزید تیزی لائیں، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بہتری اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا سکھر پولیس کی بنیادی ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔