November 4, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)محکمہ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹشن سنٹر شہید بینظیرآباد کی جانب سے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر

IMG-20251204-WA0167

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)محکمہ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹشن سنٹر شہید بینظیرآباد کی جانب سے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سماجی ترقی کے لیے معذور افراد کی شمولیت پر مبنی معاشرے کا فروغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اسپیشل ایجوکیشن کی جانب سے زیر تعلیم بچوں کو مفت کھانا، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جارہا ہے ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن نثار احمد بروہی دنیا بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی 3 دسمبر خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹشن سنٹر شہید بینظیرآباد کی جانب سے ایک تقریب سنٹر کے ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ریجنل ڈائریکٹر اسٹیویٹا لعل بخش چانڈیو،پرنسپل جی ایس ای پی ڈی عبدالرحیم ٹانوری، ڈائریکٹر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن مراد علی خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر آر سی ایم ایچ سی ریاض احمد آگرو، ڈپٹی ڈائریکٹر جی وی ٹی سی عدنان احمد مھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن عصمہ بیبی کھوسو، پروگرام مینیجر این ڈی ایف طارق علی چنڑ، تھیلیسیمیا سنٹر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق سیال اور دیگر نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ معذورین کا تھیم “Fostering Disability Inclusive Societies for Advancing Social Progress” مقرر کیا گیا تھا، جس کا مقصد دنیا بھر میں ایسے معاشروں کے قیام کے لیے آواز اٹھانا ہے جہاں معذور افراد کو باعزت، مساوی اور بھرپور زندگی گزارنے کے مواقع حاصل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں صحت، تعلیم، روزگار اور بحالی کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے مقررین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اسپیشل ایجوکیشن اور ری ہیبیلیٹیشن سینٹرز کا کردار خصوصی بچوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لا رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے خصوصی افراد کے لیے سہولیات میں اضافے اور اداروں کی مضبوطی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹشن سنٹر شہید بینظیرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر نثار احمد بروہی نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی، خصوصی بچوں کی تربیت، بحالی، فزیوتھراپی، آکیوپیشنل تھراپی، اسپیچ تھراپی اور ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارے کی جانب سے زیر تعلیم بچوں کو مفت تعلیم ،کھانا، یونیفارم، کتابیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ زیر تعلیم بچوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد و بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں حیران کن ہیں ادارے میں ٹرینرز اور اساتذہ پیشہ ورانہ انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے پروگرام معاشرے میں معذوری کے متعلق مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں ریجنل ڈائریکٹر نے مہمانوں، سرکاری افسران، اداروں، والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا ہی ہماری کامیابی ہے۔ہم ان کے لیے ایک بااعتماد اور پُرامن مستقبل بنانے کے لیے پوری محنت جاری رکھیں گے۔تقریب کا سب سے دلکش حصہ خصوصی بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلوز، تقاریر، اسکیچز اور مختلف تھیٹر پرفارمنسز تھے، جن میں سماجی ہم آہنگی کا پیغام،خصوصی افراد کی معاشرتی شمولیت،ماحولیات، تعلیم اور حب الوطنی،معذوری کو کمزوری نہیں، قوت بنانے کا عزم والدین اور اساتذہ کی اہمیت تھا ،ہر پرفارمنس پر شرکاء کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔ تقریب میں انچارج نادرا رفیق احمد بلر، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، زبیر احمد ملاح، غلام نبی چنہ، ہیلپنگ ہینڈ کے شاہ رخ، اشفاق احمد ملاح، ڈاکٹر ثمن بروہی، سنٹرز کے اساتذہ، بچوں اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔