November 4, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک عام خاندان کے گھر جا کر ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور گھر

FB_IMG_1793783816160

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک عام خاندان کے گھر جا کر ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور گھر میں تیار کیے گئے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوئیں۔ اس موقع پر مریم نواز گھر کے بنے کھانے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور بے تکلف انداز میں کہا کہ اتنا اچھا کھانا تو ان کے اپنے گھر میں بھی نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ کھانا کھا کر جائیں گی اور باقی کھانا بھی اپنے ساتھ لے جائیں گی، ان کا یہ انداز وہاں موجود لوگوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بن گیا۔

مریم نواز شریف نے خاندان کی مہمان نوازی کو بھی دل کھول کر سراہا اور گھر کے بنے کھانے کی خوب تعریف کی۔ ایک عام گھر میں بیٹھ کر اہلِ خانہ کے ساتھ کھانا کھانے اور ان کی محبت و خلوص کو سراہنے کا یہ انداز لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ان کی گفتگو میں بے تکلفی اور میزبان خاندان کے لیے اپنائیت نمایاں نظر آئی، جبکہ اس ملاقات کے لمحات سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آ گئے۔