November 4, 2026

بیورو سید نصیر حسین زیدی پسند کی شادی کرنے والا جوڑ ا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا،رشتے داروں سے جان کا خطرہ ہے ،جوڑے کی دھائی ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Screenshot_2026-11-02_183146.270

بیورو سید نصیر حسین زیدی
پسند کی شادی کرنے والا جوڑ
ا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا،رشتے داروں سے جان کا خطرہ ہے ،جوڑے کی دھائی ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو گوٹھ علی آباد کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی مسمات زہرہ ملک دختر اللہ داد ملک نے اپنے شوہر امیر علی پتافی ولد خادم حسین پتافی سکنہ گوٹھ سونو خان پتافی ڈھرکی ضلع گھوٹکی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے تحفظ فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھر سے فرار ہوکر امیر بخش پتافی سے اپنی مرضی سے سیشن کورٹ کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر میرے والد اللہ داد سمیت برادری کے افراد جن میں عزیز اللہ، ضمیر، نعیم،زوالفقار،شعبان و دیگر شامل ہیں ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں انہوں نے میرے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف میرے اغواء کا جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے جو سراسر ظلم ہے ہم نے پسند کی شادی کی ہے اور ہم ہنسی خوشی اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں جوڑے نے بالا حکام سے نوٹس لیکر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔