رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف رانا بشارت علی خان کا پاکستان کے نئے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کو مبارکباد کا ٹیلیفون، پاکستان اور انسانی حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عزم
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
رانا بشارت علی خان کا پاکستان کے نئے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کو مبارکباد کا ٹیلیفون، پاکستان اور انسانی حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عزم
چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا بشارت علی خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب سید حیدر شاہ کو ٹیلیفون کرکے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رانا بشارت علی خان نے پاکستان کے مثبت عالمی کردار، انسانی حقوق کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے سید حیدر شاہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مؤثر رابطوں اور تعمیری تعاون کے ذریعے مظلوم طبقات کی آواز بلند کرنا اور انسانی وقار کا تحفظ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے سید حیدر شاہ کے سفارتی تجربے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے اور عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
رانا بشارت علی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رنگ، نسل، مذہب اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق، انصاف اور مساوات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
سید حیدر شاہ نے ۳ نومبر ۲۰۲۶ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ وہ اس سے قبل نیدرلینڈز اور نیپال میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔