October 28, 2026

*خضدار:سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ خان زہری کی ایس ایس پی خضدار سے ملاقات*

IMG-20251203-WA0275

*خضدار:سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ خان زہری کی ایس ایس پی خضدار سے ملاقات*

خضدار : یکم دسمبر / بلوچستان کے معروف سیاسی و قبائلی شخصیت، سابق وزیرِ داخلہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی میر ظفراللہ خان زہری نے آج ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات انتہائی پرجوش اور خلوصِ دل سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی اور ان کے درمیان چند ایک اہم مسائل زیرِ بحث رہے۔

میر ظفراللہ خان زہری کی عوام دوستی، دور اندیشی اور مسائل کے فوری حل کی صلاحیت سے ہر طبقۂ فکر بخوبی واقف ہے۔ وہ ہمیشہ سے بلوچستان کے عوام کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریکِ رہے ہیں۔ آج کی ملاقات بھی ان کی اسی سنجیدگی، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کا ایک اور خوبصورت مظہر تھی۔