October 28, 2026

آج دسمبر 2025 کو *آئی جی پی بلوچستان* کی خصوصی ہدایات پر پولیس کمپلیکس گوادر میں لیویز سے پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں کی دو ہفتوں پر مشتمل تربیت جاری ہے۔

IMG-20251203-WA0271

آج دسمبر 2025 کو *آئی جی پی بلوچستان* کی خصوصی ہدایات پر پولیس کمپلیکس گوادر میں لیویز سے پولیس میں ضم ہونے والے اہلکاروں کی دو ہفتوں پر مشتمل تربیت جاری ہے۔

اس ٹریننگ کی مجموعی نگرانی *ڈی آئی جی مکران رینج جناب پرویز خان عمرانی صاحب اور ایس ایس پی گوادر جناب فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عطاء الرحمٰن خان ترین (PSP, PPM) صاحب* کر رہے ہیں،
جبکہ ٹریننگ کو برائے راست *ڈی ایس پی گوادر زاہد حسین صاحب* اور *سب انسپکٹر روشن علی صاحب* کی زیرِ قیادت جاری رکھا گیا ہے۔

ٹریننگ کا مقصد نئے اہلکاروں کو پولیس کے نظم و ضبط، بنیادی اصولوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے، تاکہ وہ جدید پولیس فورس کا باصلاحیت حصہ بن سکیں۔

ٹریننگ میں اہلکاروں کو ڈرل، پریڈ، اسلحہ کے ذمہ دارانہ استعمال، امن و امان برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی، ہنگامی صورتحال میں ردِعمل، اور عوام دوست پولیس کاری جیسے اہم مضامین پر تربیت دی جا رہی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ یہ ٹریننگ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کے پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے اور ضلع گوادر میں امن و امان کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔