October 28, 2026

تحریک نفاذ اردو پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمن نے ملک بھر میں نفاذ اردو کے لیے عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا ،صحافیوں، اسکولوں،دینی مدارس،سمیت تمام اورسیز پاکستانیوں سے بھر پور شرکت کی اپیل۔

IMG-20240909-WA0006

تحریک نفاذ اردو پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمن نے ملک بھر میں نفاذ اردو کے لیے عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا ،صحافیوں، اسکولوں،دینی مدارس،سمیت تمام اورسیز پاکستانیوں سے بھر پور شرکت کی اپیل۔
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
اتحریک نفاذ اردو پاکستان نے قومی زبان اردو کے نفاذ کے لیے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔ تحریک کے مرکزی صدر عطاء الرحمن چوہان نے نفاذ اردو تحریک پاکستان کے صوبوں کے عہدے داران و مرکزی معاونین سے براہ راست گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال ہا سال سے حکمرانوں سے اپیلیں کرتے آئے ہیں اور عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکائے ہیں لیکن کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،قومی زبان کی مخالفت میں حکمران ، نوکرشاہی اور اعلی عدلیہ نے خاموش اتحاد کر رکھا ہے۔ یہ ،،انگلش شاہی ،،ملک میں جبرا مسلسل مسلط ہوکر دستور شکنی اور توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہے بلکہ عدالتیں میں دائر قومی زبان کے مقدمے کو سننے پر تیار نہیں سربراہ تحریک نفاذ اردو عطاء الرحمن چوہان نے افسوس کا اظہارِ کیا عشروں کے بعد ہم مجبور ہو کر عوام سے رجوع کررہے ہیں۔ اب ملک کے کونے کونے میں عوامی ریفرنڈم کروا کر پالیسی سازوں کو نفاذ قومی زبان پر مجبور کر دیا ہے عوامی رائے ہے کہ عوام کے جبر اور آواز کو دبانا ممکن نہیں۔،حکمران اگر اس پر آمادہ نہ ہوئے تو یہی جرم اب منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کافی ہوگا۔ تحریک نفاذ کے قائد عطاء الرحمن چوہان نے صحافیوں، تاجروں ،طلبہ تنظیموں اور مزدور یونینوں سے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی۔