October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بزرگان دین کے آستانے فیوض و برکات کا سر چشمہ ہیں، انہوں نے لوگوں کو شرک کے اندھیرے سے نکال کر وحدانیت کا درس دیا، ان بزرگان دین

IMG-20240909-WA0007

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بزرگان دین کے آستانے فیوض و برکات کا سر چشمہ ہیں، انہوں نے لوگوں کو شرک کے اندھیرے سے نکال کر وحدانیت کا درس دیا، ان بزرگان دین کی خدمات کے ذریعے آج بھی ہزاروں لوگ فیض حاصل کر رہے ہیں، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے غازی آباد میں آستانہ عالیہ چشتیہ، صابریہ پر حاضری کے موقع پر کیں، اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ منظور المشائخ صاحبزادہ سعید احمد صابری، لیگی رہنما چوہدری فیاض، محکمہ ہیلتھ کے حکام، مریدین اور اہل علاقہ کے کثیر تعداد بھی موجود تھی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ صابریہ صاحبزادہ سعید احمد صابری نے کہا کہ آستانہ عالیہ پر حاضری کے لیے ملک کے طول و عرض سے آنے والوں کے لیے باقاعدگی سے محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بدولت لوگ ذکر الہیٰ سے بہرہ مند ہوتے ہیں، اس کے علاوہ آستانے سے ملحقہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے اہل علاقہ کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے اور منظور المشائخ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محترمہ شکوراں بیگم میموریل ڈسپنسری اینڈ میٹرنٹی ہوم عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے، بعد ازاں صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے آستانہ عالیہ منظور المشائخ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی واہ استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔