میلسی (بیو رو چیف ) سیکورٹی اداروں کا پی ٹی آئی کے محترک عہدیداروں کے خلاف آپریشن ، پی ٹی آئی یوتھ کا صدر چوہدری وقاص گرفتار،پی ٹی آئی ایم این اے اورنگ زیب کھچی اور ایم پی اے جہانزیب کھچی کا میڈیا ایڈوائزر اور کیفے
میلسی (بیو رو چیف ) سیکورٹی اداروں کا پی ٹی آئی کے محترک عہدیداروں کے خلاف آپریشن ، پی ٹی آئی یوتھ کا صدر چوہدری وقاص گرفتار،پی ٹی آئی ایم این اے اورنگ زیب کھچی اور ایم پی اے جہانزیب کھچی کا میڈیا ایڈوائزر اور کیفے 804 کا مالک عزیز اللہ، تحصیل صدر شیخ وسیم، منیر چاولہ ، مقبول ملتانی ، عامر اقبال ملتانی زبیر صدف ، نوید انجم ہانسوی ، حاجی شکیل چوہان دھرم پوری اور چوہدری ہارون رشید سمیت بیسیوں کارکن روپوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے جہانزیب کھچی کے کہنے پر اس کے میڈیا ایڈوائزر عزیز اللہ نے کیفے 804 کی آڑ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منظم و متحرک کیا ہوا ہے ۔آئے روز مختلف عنوان سے کیفے 804 پر پی ٹی ائی کارکنوں کو جمع کرکے تنظیم کو فعال رکھنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ان تمام امور میں ان کو مقامی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے جس کی واضع مثال عمران خان کے قید میں ایک سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کئے گئے کیفے 804 کا افتتاح اے سی میلسی طارق محمود داھریول نے کیا۔ پی ٹی ائی صدر شیخ وسیم کے انتظامیہ سے تعلقات اور اثر رسوخ کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کسی بھی آپریشن کی صورت میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے آپریشن سے پہلے ہی مخبری کر دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے ادارے خاطر خواہ نتائج دینے سے قاصر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی ائی کارکن بھرپور طریقے سے اپنی ریاست مخالف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔