October 28, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ) صدر مملکت کے احکامات پاکستان ریلویز نے نظر انداز کردیئے،دوڑ میں فلاحی کاموں کے لئے ریلوے اراضی مختص کرنے سے

IMG-20251203-WA0255

نوابشاہ(بیورورپورٹ) صدر مملکت کے احکامات پاکستان ریلویز نے نظر انداز کردیئے،دوڑ میں فلاحی کاموں کے لئے ریلوے اراضی مختص کرنے سے گریز،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ کی درخواست پر سیکریٹری پاکستان ریلویز کو احکامات دیئے کہ دوڑ شہر میں فلاحی کاموں کے لئے ریلوے اراضی مختص کرنے کے لئے کاروائی کی جائے،مگر دو ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود سیکریٹری پاکستان ریلویز نے صدر مملکت کے احکامات پر عمل نہیں کیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ نے صدر مملکت کو لیٹر ارسال کیا تھا کہ دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اراضی پر تجاوزات اور قبضے ہیں،جبکہ گندگی اور کچرے کے ڈھیڑ بھی لگے ہوئے ہیں،اس ریلوے اراضی کو مختلف عوام دوست اور ماحول دوست فلاحی کاموں کے لئے مختص کیا جائے،تاکہ ریلوے اراضی قبضوں سے بھی محفوظ رہے اور پاکستان ریلوے کو بھی خطیر آمدنی حاصل ہو،جس پر صدر مملکت کی جانب سے سیکریٹری پاکستان ریلویز کو لیٹر ارسال کیا گیا،جس پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عمل نہیں کیا جارہا ہے،بتایا جاتا ہے کہ دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر تیزی سے قبضے کئے جارہے ہیں،جن میں قبضہ مافیا کو ریلوے اہلکاروں کی بھی سرپرستی حاصل ہے،دوڑ ریلوے اسٹیشن اور پھاٹک کے بالکل قریب ریلوے اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض کچی لیز ایم آر دے کر قبضے کرادیئے ہیں،اور قانونی طور پر اپ ریلوے ٹریک سے ایک سو بیس فٹ کا فاصلہ بھی نہیں رکھا گیا ہے، جبکہ ریلوے کوآرٹروں پر بھی غیر متعلقہ افراد کا قبضہ ہے،ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ روم کے لئے مختص کمرے پر گینگ مینوں نے قبضہ کررکھا ہے،بتایا جاتا ہے کہ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے دوڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے،اور فلاحی کاموں کے لئے لیز پر زمین طلب کرنے والے افراد اور سرکاری اداروں کو انکار کیا جارہا ہے