سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)بلدیہ اعلیٰ سکھر کی تمام یوسیز کے مقابلے میں یوسی 4ترقیاتی کاموں میں بازی لے گئی ، یوسی فنڈ سے مختلف وارڈز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ، کھلے ہوئے مین ہولز کے ڈھکن و نالیوں پر سی سی ٹائپ ہول لگانے پر علاقہ مکینوں کا یوسی چیئرمین و اسٹاف سے اظہار تشکر ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ٹاﺅن جئے شاہ کی یونین کمیٹی 4کھر سٹی کی تمام یوسیز کے مقابلے میں ترقیاتی کاموں سمیت ڈرینج ، نکاسی و فراہمی آب لائن ، صفائی ، اسٹریٹ لائٹ سمیت علاقہ مکینوں کو انکے جائز بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنے پر بازی لے گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و جئے شاہ ٹاون کی یونین کمیٹی 4 کے چیئرمین و سکھر کی سماجی شخصیت حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں سے یوسی کے مختلف وارڈز میں کھلے ہوئے مین ہولز ڈھکن و نالیوں پر سی سی ٹائپ لگوائے جارہے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے بچوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکی ، جبکہ یوسی میں یوسی فنڈز سے دیگر مختلف ترقیاتی کام بھی جاری ہے یوسی میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام کرانے پر یوسی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے یوسی چیئرمین دفتر پہنچ کر یوسی چیئرمین یاسین آرائیں سمیت دیگر اراکین و اسٹاف سے اظہار تشکر کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کے یوسی 4کی طرح دیگر یوسیز چیئرمین بھی اپنی اپنی یوسیز میں یوسی فنڈز سے علاقہ مکینوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و جئے شاہ ٹاو¿ن کی یونین کمیٹی 4 کے چیئرمین و سکھر کی سماجی شخصیت حاجی محمد یاسین آرائیں نے علاقہ مکینوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی کاوشوں سے سکھر کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشش کی جارہی ہیں عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تکلیف سے بخوبی آگاہ ہیں انشاءاللہ شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائینگے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]