ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری کے قریبی گاؤں میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے ہاری کی لاش کھیت میں واٹر کورس سے برآمد
ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری کے قریبی گاؤں میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے ہاری کی لاش کھیت میں واٹر کورس سے برآمد
کنری کے نزدیک گاؤں عبدالجبار درس میں مقا طیدار عاشق ہالیپوٹو کی زرعی فارم کا رہائشی 55 سالہ ہاری ایسرو ولد کومبھوکولہی کل گھر سے اپنی بیٹی کو بس پر چھوڑنے گیا تھا جو کہ رات گئے تک واپس گھر نہیں لوٹا اہل خانہ سخت پریشانی میں مبتلا تھے آج علی صبح قریبی کھیت کے (واٹر) سے ڈوبی ہوئی حالت میں اس کی لاش ملی ہے جبکہ ورثہ کی جانب سے یہ بھی کہنا ہے کہ متوفی دل کے امراض میں مبتلا تھا اور ورثہ کی جانب سے طبی موت قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کاروائی کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔اطلاع پر کنری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی پولیس اور ڈاکٹروں کی جانب سے ابتدائی کارروائی میں طبی موت قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہے لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ