16

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے گھر والوں کے سپرد کر دیا۔

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے گھر والوں کے سپرد کر دیا۔
ہارون آباد ( ) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے گھر والوں کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 24 جولائی 2026 کو صبح 7 بجے 61/4R کا رہائشی بچہ ریحان ولد حق نواز پراسرار طور پر گم ہو گیا تھا، جس کی تلاش کے لیے ورثاء مسلسل کوششیں کر رہے تھے25 جولائی 2026 کو شام 8 بجے ورثاء نے اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع فراہم کی۔ اطلاع ملتے ہی حسن علی ASI تھانہ صدر ہارون آبادنے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری سراغ رسانی شروع کی اور شہر ہارون آباد کے مختلف علاقوں میں تلاش کے بعد رات 11 بجے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔
پولیس نے قانونی کارروائی اور ضروری تصدیق کے بعد بچے کو محفوظ طریقے سے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بچے کے ملنے پر اہلخانہ کی جانب سے تھانہ صدر پولیس اور خصوصاً حسن علی ASI کی بروقت اور موثر کارروائی کو انتہائی سراہا گیا اور شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں