October 24, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید ۔صیر حسین زیدی) انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ کو آ ل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کا وائس چئیرمین

IMG-20251203-WA0235

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید ۔صیر حسین زیدی) انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ کو آ ل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کا وائس چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دینے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ دنوں جے یو پی سندھ کے نائب صدر مشرف محمود قادری، مرکزی جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا محمد نعمان خان قادری، سکھر کی مشہور نعت خواں شخصیت ریحان رضا قادری،جے یو پی (نورانی) کے مرکزی نائب صدر حضرت علامہ مولانا میر محمد قریشی نے بھی انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ کو آ ل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کا وائس چئیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر ناظم الدین شیخ نے ان تمام معززین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناظم الدین شیخ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

You may have missed