قصور گھر بلا کر خاتون، شوہر اور بچیوں پر مبینہ تشدد، پر سب انسپکٹر چوہدری ظفر خان نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
قصور
گھر بلا کر خاتون، شوہر اور بچیوں پر مبینہ تشدد، پر سب انسپکٹر چوہدری ظفر خان نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
تفصیلات کے مطابق ڈنگی پورہ قصور کی رہائشی عابدہ بی بی زوجہ زبیر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 12 ستمبر 2026 کو عامر درزی اور دیگر نامزد افراد نے اسے اپنے اہلِ خانہ سمیت گھر بلایا درخواست گزار کے مطابق وہاں زیورات کے مطالبے کے دوران سابقہ درخواست دینے کی رنجش پر مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں اور اسے، اس کے شوہر اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
عابدہ بی بی کے الزام کے مطابق محمد صدیق نے ڈنڈا مار کر اسے زخمی کیا، جبکہ دیگر افراد نے بھی مبینہ طور پر تشدد کیا اس سارے وقوعہ کی سربراہی عامر درزی نے کی
خاتون نے مذید دعویٰ کیا کہ ایک نامزد خاتون نے چھری سے اس کے بائیں بازو پر وار کیا، جبکہ اس کے دائیں بازو پر بھی چوٹ آئی
درخواست گزار کے مطابق تشدد کے نتیجے میں اس کے شوہر کے بائیں ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی اور ان کی بچیوں کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
درخواست کے مطابق اہلِ محلہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو مبینہ تشدد سے بچایا جبکہ ایک گواہ نے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی
بعد ازاں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے پولیس چوکی سے رجوع کیا جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھجوایا گیا درخواست گزار کی جانب سے میڈیکل رپورٹ بھی فراہم کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے
تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کے سب انسپکٹر چوہدری ظفر خان کی زیرِ نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا
پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریری درخواست اور طبی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش افسر چوہدری ظفر کے سپرد کر دی گئی ہے
پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں، نامزد افراد کے کردار اور دستیاب شواہد کا جائزہ لیا جانا قانونی کارروائی کا حصہ ہے
اہلیان علاقہ اور درخواست گزار نے سب انسپیکٹر چوہدری ظفر کا شکریہ ادا کیا اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی استدعا کی
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات