October 23, 2026

عمرکوٹ رپورٹ/بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی *ڈھورونارو*ایکس سی این حیسکو عمرکوٹ کی طرف سے حیسکو ٹیم کے ساتھ شہید بے نظیر کمیونٹی ہال ڈھورونارو میں بجلی کے غلط بلوں، غیر قانونی کٹوتی، زیادہ ریڈنگ اور بقایا جات کے حوالے سے کھلی کچہری رکھی گئی۔

IMG-20261023-WA0239

عمرکوٹ رپورٹ/بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

*ڈھورونارو*ایکس سی این حیسکو عمرکوٹ کی طرف سے حیسکو ٹیم کے ساتھ شہید بے نظیر کمیونٹی ہال ڈھورونارو میں بجلی کے غلط بلوں، غیر قانونی کٹوتی، زیادہ ریڈنگ اور بقایا جات کے حوالے سے کھلی کچہری رکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں بجلی کے بقایا جات میں پھنسے ہوئے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایکس سی این حیسکو عمرکوٹ علی رضا بھٹی نے بڑے بلوں، غیر قانونی کٹوتی اور دوسرے مسائل کے بارے میں شکایتیں سنیں۔

اس موقع پر صارفین کے بلوں کو چیک کیا گیا اور جانچ پڑتال کر کے غیر قانونی لگی ہوئی کٹوتی اور زیادہ ریڈنگ والے بلوں سمیت بقایا جات میں فوری ریلیف دیتے ہوئے بلوں میں لگی غیر قانونی رقم کم کر کے بجلی کے بل ٹھیک کر دیے گئے۔

جس سے صارفین کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوا اور بل ٹھیک ہونے کے بعد صارفین نے اپنے درست کیے گئے بل جمع کرا دیے۔

ایکس سی این حیسکو علی رضا بھٹی نے کھلی کچہری میں کہا کہ عوام وقت پر بجلی کا بل ادا کرے اور اگر غلط بل آئے، زیادہ ریڈنگ یا غیر قانونی کٹوتی ہو تو فوری رابطہ کریں تاکہ صارفین کے مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔ اور وقت پر بل جمع کرانے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔

You may have missed