October 28, 2026

جمعیت علمائے اسلام عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

IMG-20251203-WA0229

جمعیت علمائے اسلام عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے ہر فورم پر مؤثر آواز اٹھاتی رہی ہے، اور ان‌شاءَاللہ عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کسی بھی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کا عوامی پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے یہ بات سکھر ایئرپورٹ پر جلسے میں شرکت سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے سرگرم رہنما فضل لاشاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے انہیں سکھر آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میر غلام رسول لہڑی، مرکزی جنرل کونسل کے رکن برادر کبیر، ضلع جعفرآباد بلوچستان کے رہنما مولانا حفیظ اللہ لاشاری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جمعیت کے مشن اور نظریے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور عوام کے جائز حقوق کے لیے ہمیشہ ان کے درمیان موجود رہیں، تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔