November 17, 2026

سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ ن۔ ے پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

Screenshot_2025-12-02_150527

سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ ن۔ ے پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے علی گوہر گڈاڻي اور دیگر دیہاتیوں کی جانب سے زمین کی پیمائش کرانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس عبدالحامد بھرگڑی پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار اور سٹی سرویئر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر گھوٹکی پیش نہیں ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل انور لوہار نے عدالت کو بتایا کہ گھوٹکی کی دیہہ سہتا میں 236 ایکڑ سے زائد زمین ہے، جس کی ریونیو افسران پیمائش نہیں کر رہے، جس کے باعث دیہاتی شدید پریشان ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ زمین کی پیمائش کرائی جائے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے: “ہم نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، پھر وہ کیوں پیش نہیں ہوا؟”

عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا: وکیل انور لوہار۔