سکھر محکمہ صحت ریلوئے سکھر ڈویژن کی کاوشوںسےسکھر ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی صفائی مکمل کر لی گئی ، اس سلسلے میں ڈی ایس پاکستا
اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں۔ سے اپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔جی نصیر زیدی کیا خبریں ھیں
سکھر محکمہ صحت ریلوئے سکھر ڈویژن کی کاوشوںسےسکھر ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی صفائی مکمل کر لی گئی ، اس سلسلے میں ڈی ایس پاکستان ریلوئے سکھر ڈویژن ، ڈی ٹی او اور ڈی ایم او کی کاوشوں کے تحت بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر نے متعلقہ حکام کو سکھر ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف میں جمع شدہ کچرا فوری طور پر اٹھانے اور صفائی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پرمحکمہ صحت ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او سکھر ڈاکٹر مقصود گل اعوان نے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور رابطہ کاری کرتے ہوئے صفائی کی کارروائی کو مو¿ثر بنایا، جبکہ ریلوے کے سینیٹری اسٹاف نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے، جس سے شہریوں اور مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او سکھر ڈاکٹر مقصود گل اعوان نے بتایا کہ طویل عرصے سے کنزرویسی سروسز اور بھاری مشینری کی عدم دستیابی کے باعث ریلوے اسٹیشن کے مختلف حصوں میں کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے تھے، جس پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سکھر ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی صفائی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔