November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپوٹر) مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کی جانب سے علاقہ بھر میں تعلیمی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ (ضیاء)

IMG-20251202-WA0242

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپوٹر) مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کی جانب سے علاقہ بھر میں تعلیمی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کا تعلیم دوست اقدام، مستحق بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر شہر کے متعدد سکولوں میں ایک پروقار تقریبات منعقد ہوئیں، جس میں مستحق طلبہ و طالبات میں مفت یونیفارم بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد اور مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ تھے جبکہ انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی و دیگر بھی شریک تھے۔ انہوں نے اسکول کے بچوں میں یونیفارم تقسیم کیے اور بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی سعید احمد کا کہنا تھا کہ ”تعلیم کی روشنی ہر بچے تک پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ ہمارا مقصد صرف وردیاں دینا نہیں بلکہ ان بچوں کو اعتماد دینا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ہزاروں مستحق بچوں کو مفت یونیفارم فراہم کیے جا رہے ہیں۔چوہدری غلام مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ضیاء) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ تعلیم کو فروغ دینا اور والدین کے معاشی بوجھ کو کم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے کہا کہ علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔والدین، اساتذہ اور طلبہ نے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔