سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ترجمان سندھ حکومت و بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ترجمان سندھ حکومت و بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماو¿ں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے، خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پرمہران کلچرل ہال میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں پی پی سٹی سکھر کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل ، جنرل سیکریٹری احسان لاشاری ، سید زیرک شاہ ،ٹاﺅن چیئرمین طارق حسین چوہان ، غضنفر انصاری سمیت پی پی رہنماﺅں ، کارکنان، ٹاﺅنز چیئرمین ، لیڈیز ونگ ، ہاری کمیٹی ، یوتھ ونگ ، یوسی چیئرمین ، کونسلر ز و معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطابات کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں، MRD سے ARD تک، پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا کی معمار رہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1973ءکا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے، وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے، تقریب میں کارکنان نے جوش و جذبے کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس تاریخی دن پر عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے عہد کیا۔