November 17, 2026

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز )ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور سکھر پریس کلب کے سامنے آگاہی

Screenshot_2025-12-01_055037

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز )ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور سکھر پریس کلب کے سامنے آگاہی کے سلسلے میں مظاہرہ کیا گیا ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز ا±ٹھائے ہوئے تھے ، جن پر ایڈز سے بچاﺅ کے نعرے درج تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سندھ میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مریضوں کی تعداد 7ہزار سے زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مرض پر قابو پانے کے لئے حکومت سمیت معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کو موثر حکمت عملی اپنانی چاہیے تاکہ نوجوان نسل اس جان لیوا مرض سے محفوظ رہ سکے، سندھ میں اس مرض کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو یہ مرض سنگین صورتحال اختیار کرسکتا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ اگر اسلام کے اصولوں پرعمل کیا جائے تو ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔