November 17, 2026

سکھر۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے چیئرمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمانت کے قابل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے، اور انہیں 16 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

Screenshot_2025-12-02_144507

یونیورسٹی کے وائس چانسلر زاہد حسین کھنڈ کی تقرری کو حسنین احمد صدیقی نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس کی سماعت جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس عبدالحامد ڀرڳڙي پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران زاہد حسین کھنڈ، درخواست گزار اور دیگر متعلقہ فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار حسنین احمد صدیقی کا مؤقف تھا کہ زاہد حسین کھنڈ کی تقرری غیرقانونی ہے اور ان کی ڈگری جعلی ہے۔

عدالت نے HEC کے چیئرمین کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں 16 دسمبر کو لازمی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔