November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان نے ضلع پولیس،ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر نئے نافذ ہونے

IMG-20251201-WA0268

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان نے ضلع پولیس،ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر نئے نافذ ہونے والے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن جہاز چوک میں حصہ لیا وہاں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ایف ائی ار اور چالان کیے گئے جوائنٹ آپریشن میں ایس ڈی پی او خوشاب ،ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ او تھانہ صدر،ایس ایچ او تھانہ سٹی، ٹریفک سٹاف اور پٹرولنگ سٹاف نے حصہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب غازی عبدالرحمن نے کہا کہ پہلےنئے نافذ ہونے والے ٹریفک قوانین سے عوام الناس کو اگاہی فراہم کی گئی اپ جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایف ائی ار اور چالان کیے جائیں گے اب عوام سےاپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔