November 17, 2026

نوکنڈی میں ہوئے خودکش حملہ کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

IMG-20251201-WA0259

نوکنڈی میں ہوئے خودکش حملہ کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

بلوچستان لبریشن فرنٹ ،بی ایل ایف نامی دہشت گرد خارجی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نوکنڈی ضلع چاغی میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر ہونے والا خودکش حملہ اس نے کیا تھا
بی ایل اے نے زرینہ رفیق عرف ترانگ ماہو نامی ایک خاتون خودکش بمبار کی مبینہ تصویر بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں تنظیم کا کہنا ہے کہ اسی خاتون نے دھماکا کیا تھا

یہ دھماکا 30 نومبر 2025 کی صبح اُس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا
دھماکے کے بعد فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور علاقے میں فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا
حملے کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جس میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی
#قصوریات