ٹیکسلا(راجہ نورالہی عاطف سے ) النور انٹرنیشنل نیوسٹی واہ کینٹ کے زیر اہتمام ایک نہایت پروقار، روح پرور اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا
ٹیکسلا(راجہ نورالہی عاطف سے ) النور انٹرنیشنل نیوسٹی واہ کینٹ کے زیر اہتمام ایک نہایت پروقار، روح پرور اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا بنیادی مقصد خواتین کو قرآن مجید کی اہمیت، فضیلت اور اس کے عملی تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ واہ کینٹ کی مہتمم اعلی ا محترمہ حمیرہ جبین کی کلیدی کاوش اور کوشش شامل تھی،دیگر مقررین میں اسلام آباد سے تشریف لائیں محترمہ شمائیلہ رشید جنہوں نے انتہائی شاندار الفاظ میں ڈاکٹر نگہت ھاشمی کا جامع تعارف پیش کیا۔ تقریب کا موضوع “عش مع القرآن — قرآن کے ساتھ جئیں” تھا، جس میں خواتین کو اس امر کی طرف متوجہ کیا گیا کہ قرآن محض تلاوت کی کتاب نہیں، بلکہ مکمل ضابطۂ حیات اور روشنی کا سرچشمہ ہے۔ اس اس پروگرام میں ٹیکسلا، واہ کینٹ، ہری پور، اٹک اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، جو النور انٹرنیشنل کی بڑھتی ہوئی دینی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پروگرام کی مہمان خصوصی ممتاز عالمہ، مفسرۂ قرآن اور النور انٹرنیشنل کی بانی ڈاکٹر نگہت ہاشمی تھیں۔ آپ وہ پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر مکمل کرنے کا شرف حاصل ہوا، جسے “تفسیر قرآن عجبا” کے نام سے شائع کیا جاچکا ہے۔ڈاکٹر نگہت ہاشمی نے اپنے انتہائی مؤثر، پرجوش اور روحانی خطاب میں خواتین کو متنبہ کیا کہ زندگی کا مقصد صرف دنیا کی دوڑ دھوپ نہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کی اصل کامیابی قرآن سے تعلق، اس کی سمجھ اور اس پر عمل میں پوشیدہ ہے۔ معاشرے اسی وقت امن، رحمت اور عدل کے گہوارے بنتے ہیں جب قرآن کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنما بنا لیا جائے۔تقریب دعاؤں، شکرگزاری اور اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ خواتین نہ صرف خود قرآن سے جڑیں گی بلکہ اپنے گھروں اور آنے والی نسلوں تک قرآن کی روشنی پہنچائیں گی۔