ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر سب عمل کریں اپنا اپنے بچوں کا خیال رکھے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں مت لیں قانون کا ساتھ دیں ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں اور اپنا لائسنس ضرور بنائیں انھوں نے مزید کہا کہ سموگ ماحولیاتی آلودگی میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔دھویں اور دھند کے ملاپ سے سموگ کا جنم ہوتا ہے۔تمام جانداروں کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ موٹر سائیکل سوار ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جیسے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا،گھروں کے اندر رہنا،گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنا اور بازاروں یا سڑکوں پر زیادہ گھومنے پھرنے سے گریز کرنا۔سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر میں پانی کا استعمال لازمی ہے۔سموگ کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔گھروں میں قیام کریں۔دن کا زیادہ تر وقت گھروں کے اندر گزاریں۔بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔بازاروں،گلیوں یا سڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں۔دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ آلودہ ہوا اندر نہ آ سکے۔سموگ سے زیادہ تر سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔جیسے کہ دمہ،کھانسی اور پھیپھڑوں کی چھوٹی نالیوں میں سوزش ہونا،آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری ہونا۔