November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما، ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے ایڈووکیٹ حسیب جمالی کو کراچی ہائی کورٹ بار ایسوسیشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

IMG-20251201-WA0241

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما، ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے ایڈووکیٹ حسیب جمالی کو کراچی ہائی کورٹ بار ایسوسیشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ترجمان سید شفقت علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کراچی بار کے دیگر نئے منتخب عہدیداروں بشمول اعزازی سیکرٹری محترمہ ایڈوکیٹ فریدہ منگریو، نائب صدر ایڈوکیٹ طارق جکھرانی، ایڈووکیٹ روپمالا سنگھ، ایڈووکیٹ حزیفہ، ایڈووکیٹ سید نعمت اللہ اور نئے منتخب شدہ ممبران مینجمنٹ کمیٹی کو بھی مبارکباد دی۔ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کراچی ہائی کورٹ بار ایسوسیشن کے انتخابات میں ان کی کامیابی وکلا کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی کے فروغ اور کراچی کے وکلاء کے مفادات کے تحفظ کے لئے بار ایسوسیشن کے عزم کی تعریف کی۔سید شفقت علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ بار کے نو منتخب عہدیداران ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ اور قانونی پیشے کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سید شفقت علی شاہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ نومنتخب وکلاء رہنماء قانونی پیشے کو مضبوط بنانے اور ملک میں انصاف کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔