*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ اور نواحی علاقے 54/2 ایل سنٹر میں کلینک آن ویلز کا دورہ
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ اور نواحی علاقے 54/2 ایل سنٹر میں کلینک آن ویلز کا دورہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بدانتظامی، ناقص صفائی پر ایم ایس کی سخت سرزنش
صوبائی وزیر صحت مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا
صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی، سرجیکل و میڈیکل وارڈ، ڈائلسز سینٹر میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
صوبائی وزیر کا ڈائلسز سینٹر میں ایئر کنڈیشنر ایک ماہ سے بند رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا
کل تک اے سیز بحال نہ ہوئے تو متعلقہ کمپنی بلیک لسٹ کردی جائیگی، خواجہ عمران نذیر
صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس، متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت منگل کو محکمہ صحت طلب کرلیا
خواجہ عمران نذیر نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں کو تمام ضروری ادویات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں
54/2 ایل میں کلینک آن ویلز کے زریعے مریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا
انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار بھی کیا
*صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی میڈیا سے گفتگو*
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق شعبہ صحت میں عملی طور پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔خواجہ عمران نذیر
عوامی معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر
اس سے قبل حکومتوں نے شعبہ صحت کی جانب توجہ نہیں دی جس کے باعث عوام کو سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔صوبائی وزیر صحت
بحثیت وزیر صحت ذاتی طور پر پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں تاکہ مسائل کو دور کر کے بہتری لائی جاسکے۔ صوبائی وزیر صحت
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیشنٹ لوڈ مینجمنٹ کے لیے حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔خواجہ عمران نذیر
سرکاری ہسپتالوں میں فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران، ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر
کلینک آن ویلز کے تحت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کے دہلیز تک پہنچانے کے لیے وسیع تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر
حکومت پنجاب کی بہترین سروس کے زریعے زیادہ سے زیادہ علاقوں کے عوام کو مستفید کیا جائے۔ خواجہ عمران نذیر
اس موقع پر چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سید سجاد گیلانی سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی