October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں بصیر پور میں منعقدہ سالانہ کبڈی لیگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ایم این اے ریاض الحق جج، ایم پی اے و صدر پنجاب کبڈی

IMG-20240907-WA0174

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں بصیر پور میں منعقدہ سالانہ کبڈی لیگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ایم این اے ریاض الحق جج، ایم پی اے و صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری افتخار حسین چھچھر، سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان، ڈی پی او راشد ہدایت، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فضل عباس، جنرل سیکرٹری پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن طاہر وحید جٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور کبڈی کے شائقین و اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن بہادر فوج کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کو وطن عزیز کی خاطر قربان کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، یوم دفاع پاکستان سے منسوب سالانہ کبڈی لیگ میں شرکت باعث مسرت ہے، افواج پاکستان کے جوان ملکی دفاع اور سالمیت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں، ہم نے وطن عزیز کے شہدا اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہمیں وطن کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے، عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ایم پی اے و صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری افتخار حسین چھچھر اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو کبڈی لیگ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی۔