سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ( سیپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ( سیپکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت توانائی بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کوشاں ہے اور118 سروسز کا آغاز اس جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا اپنے دفتر میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ اس سروس کے آعاز کے بعد لوگوں کو بجلی کے حوالے سے دفاتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے وہ ایک کال پر اپنی شکایت درج کراسکیں گے جس کے بعد انہیں ایک ٹریکنگ نمبر دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی شکایت کا اسٹیٹ معلوم کرنے میں بھی آسانی ہوگی اور اس سے صارفین اور بجلی کمپنیوں کےدرمیان روابط بھی ہونگے اور شکایات کا بھی فوری ازالہ ممکن ہوسکے گاان کا کہنا تھا کہ سیپکو انتظامیہ کی بھی روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ بجلی صارفین کی زیادہ سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ ہماری بجلی صارفین سےہمیشہ یہی گذارش رہی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال قانونی طریقے سے کریں اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے مختلف سرکلز میں آپریشن جاری ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔