November 17, 2026

مائیکرو کالونی سکھر میں MPL سیزن 2 کا افتتاح، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

IMG-20251130-WA0172

مائیکرو کالونی سکھر میں MPL سیزن 2 کا افتتاح، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)مائیکرو کالونی میں Micro Premier League (MPL) سیزن 2 کی افتتاحی اور کِٹ ڈسٹری بیوشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل تھے، جبکہ ٹاؤن جئے شاہ کے چیئرمین عزیز اللہ مغل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ مہمانانِ گرامی نے نوجوانوں کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں شمولیت خوش آئند ہے اور اسپورٹس جیسی سرگرمیاں معاشرتی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کے ایسے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گیMPL مائیکرو کالونی کے رہنما حاکم علی چانڈیونے کہا کہ لیگ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں نہ صرف نوجوانوں میں جسمانی فٹنس بڑھاتی ہیں بلکہ ٹیم ورک اور نظم و ضبط کو بھی فروغ دیتی ہیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکھر محمد اخلاق میمن، سماجی رہنما مرتضیٰ شیخ اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کرکے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔یونین کمیٹی 7 کے چیئرمین ظاہر علی اعوان نے کہا کہ علاقائی سطح پر اسپورٹس ایونٹس نوجوانوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔MPLکمیٹی کے ارکان حاکم علی چانڈیو، ولی اللہ شیخ، شہرزور احمد شیخ، محمد طیب عباسی، سکندر عمر، عبدالخالق، ظہیر میراںی، کاشف اعوان سمیت بڑی تعداد میں نوجوان تقریب میں موجود رہے تقریب بہترین انتظامات اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔