November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کی بڑی و کامیاب کاروائی، مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گودام پر چھاپہ، بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، 03 ملزمان

IMG-20251130-WA0174

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کی بڑی و کامیاب کاروائی، مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گودام پر چھاپہ، بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، 03 ملزمان گرفتار ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں 15 مددگار انچارج عبید رحمان دھاریجو اورپولیس ٹیم نے تھانہ بی سیکشن کی حدود پاک کالونی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی و کامیاب کارروائی کی چھاپے کے دوران گودام سے بڑی مقدار میں مضر صحت، بدبو دار اور ناقص گوشت ذخیرہ کیا ہوا مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان عرصے سے مردہ جانوروں کا گوشت خرید کرکہ سکھر شہر کہ مختلف جگہوں پر سپلائی کرتا تھا، جس سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مضر صحت خوراک اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا۔