سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) دو روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے وکیل صدام حسین لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) دو روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے وکیل صدام حسین لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈسڑکٹ بار سکھر کے وکلاء نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور واقعی کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے میں شامل وکلاء رہنما میراج شنبانی، ظہیر بابر، سندر چاچڑ سمیت دیگر وکلاء نے واقعی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے، شہری اور تاجر دونوں ہی غیر محفوظ ہیں۔وکلاء نے مطالبہ کیا کہ صدام حسین لاشاری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔