November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان نے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ منشیات ایک لعنت ہے جو

Screenshot_2025-11-29_092948

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان نے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ منشیات ایک لعنت ہے جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اسلم بلوچ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش یا تو یہ دھندہ چھوڑ دیں یا پھر علاقہ چھوڑ دیں، ان کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔اہلیانِ علاقہ نے پولیس کے اس مؤقف کو سراہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ہر شہری اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے منشیات فروشوں کی نشاندہی کرے۔ ایس ایچ او اسلم بلوچ کے مطابق تھانہ صدر پولیس منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے اس لعنت کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت کارروائی ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے تاکہ نوجوان ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔منشیات فروشوں کی نشان دہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا