November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی سکھر ھاٶس پی پی رہنما سید زاہد شاہ بخاری نے یوم تاسیس کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان

IMG-20251130-WA0166

سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی
سکھر ھاٶس پی پی رہنما سید زاہد شاہ بخاری نے یوم تاسیس کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی یومِ تاسیس ہر سال 30 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن 1967ء میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔اور ملک کے عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے کہ لیے جدوجہد کا آغاز کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کےبانی شھیدذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ تھاروٹی، کپڑا اور مکان جو پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔اس نعرے کہ تحت پیلپز پارٹی قیادت نے عمل کیا جبکہ موجودہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں روٹی کپڑا مکان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سید زاھد شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ یومِ تاسیس کا مقصد پارٹی کے تاریخی پس منظر، جدوجہد، نظریات اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کو یاد کرنا اور شھداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا۔

سید زاھد شاہ بخاری نے مزید کہا کہ یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری جدوجہد، آئین کی بحالی، پارلیمانی نظام کے استحکام اور مختلف سماجی و معاشی اصلاحات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یومِ تاسیس ان تمام جدوجہد کا علامتی دن سمجھا جاتا ہے۔

سید زاھد شاہ بخاری نے کہا کہ شھید عوام ذوالفقار علی بھٹو۔مادرجمھوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو۔شھید وطن محترمہ بینظیر بھٹو سمیت مردحر صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری۔ پی پی چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری ۔محترمہ فریال تالپور۔بے بی آصفہ بھٹو زرداری۔ جناب اسلام دین شیخ۔جناب سید خورشید احمد شاہ۔سید ناصر حسین شاہ۔سید اویس قادرشاہ۔جناب نعمان اسلام شیخ و دیگر کو یوم تاسیس کے موقعہ پہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔