November 17, 2026

سرگودھا کے طلباء میں بدمعاشی کلچر عروج پر پہنچ گیا۔۔۔! سٹوڈنٹ کے بھیس میں نام نہاد غنڈہ گرد عناصر کا سیٹلائیٹ ٹاؤن کے دو طالب بھائیوں پر سرعام مار پیٹ۔

Screenshot_2025-11-29_092948

سرگودھا کے طلباء میں بدمعاشی کلچر عروج پر پہنچ گیا۔۔۔!

سٹوڈنٹ کے بھیس میں نام نہاد غنڈہ گرد عناصر کا سیٹلائیٹ ٹاؤن کے دو طالب بھائیوں پر سرعام مار پیٹ۔

زین شاہ اور اس کے متعدد ساتھیوں نے عبداللہ اور عبید اللہ پر اعوان چوک سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرعام تشد۔د کیا۔

عبیداللہ اور عبداللہ لیمپ اسکول کے سامنے مسجد سے نکل رہے کہ زین شاہ اور اس کے دس دوستوں نے سڑک پر دونوں بھائیوں کیساتھ مار پیٹ کی۔

زین شاہ کے ساتھی مار پیٹ کرتے رہے وہ خود موبائل سے ویڈیو بناتا رہا جن میں سے یہ ایک ویڈیو واٹس ایپ پر خود ہی وائرل بھی کر دی۔

ملزمان خود کو اس علاقے کا ڈان کہتے ہیں اور ساتھی طلباء کو دباؤ دھمکیوں دھونس کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور انھوں نے لڑکوں کا یہ ایک گینگ بنا رکھا ہے

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے بااثر لوگوں کیوجہ سے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کر رہی ہے، جبکہ درخواست دیے ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں

دونوں بھائیوں کے والد کا ڈی پی او اور آر پی او سرگودھا سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ