November 17, 2026

پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت اور قومی یکجہتی ضروری ہے، صدر زرداری کا این ڈی یو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب۔

IMG-20251130-WA0034

پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت اور قومی یکجہتی ضروری ہے، صدر زرداری کا این ڈی یو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، اور ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کیا۔

صدر مملکت نے قومی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو تقویت دینے کے لیے شرکا کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کے موقع پر ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول، فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے